روس۔یوکرین کشیدگی،چار رکنی ٹیلیفونک اجلاس کا انعقاد

یورپی یونین،امریکہ،نیٹو اور یورپی سلامتی و تعاون تظیم کے سربراہوں نے یوکرینی سرحد پر روسی فوج کے اجتماع اور یورپی سلامتی پر چار رکنی رابطہ اجلاس میں شرکت کی

1765605
روس۔یوکرین کشیدگی،چار رکنی ٹیلیفونک اجلاس کا انعقاد

 یورپی یونین،امریکہ،نیٹو اور یورپی سلامتی و تعاون تظیم کے سربراہوں نے یوکرینی سرحد پر روسی فوج کے اجتماع اور یورپی سلامتی پر چار رکنی رابطہ اجلاس میں شرکت کی ۔

 اس ٹیلیفون رابطے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ،یورپی کارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل،نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے عبوری صدر پولینڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اسٹولٹن برگ نے اس رابطے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا کہ  اس نازک صورت حال میں ہماری یہ ملاقات اتحاد کی علامت  ہے۔

بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی فوج کے یوکرین کی سرحدوں پر اجتماع پر ہم نے جائزہ لیا اور  اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سفارتی کوششوں کو اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے  استعمال کر سکتے ہیں، آئندہ ہفتے یورپی یونین وزرائے خارجہ  کے اجلاس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں