گزشتہ برس کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ کی وجہ معلوم کر لی گئی

13 جولائی کو آگ اسوقت لگی جب سیرا نیواڈا کے علاقے میں ایک ڈیم کی بجلی کی تقسیم کی لائنوں پر  ایک درخت گرا

1757587
گزشتہ برس کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ کی وجہ معلوم کر لی گئی

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں لگ بھگ 10 لاکھ ہیکٹر کے رقبے کو جلانے والی آگ بجلی کی لائن سے چنگاری ایک درخت پر گرنے کی  کی وجہ سے لگی تھی۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے تفتیش کاروں کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ 13 جولائی کو آگ اسوقت لگی جب سیرا نیواڈا کے علاقے میں ایک ڈیم کی بجلی کی تقسیم کی لائنوں پر  ایک درخت گرا۔

تحقیقاتی رپورٹ بٹ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کو بھیج دی گئی۔ پراسیکیوٹر کا دفتر فیصلہ کرے گا کہ آیا پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک (PG&E) کمپنی، جس سے بجلی کی لائنیں تعلق رکھتی ہیں، کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کی جائے۔

تحقیقات کے نتائج کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نتائج سے قطع نظر، کمپنی آلات سے متعلق آگ کو روکنے اور ہر کسی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ کمپنی 16,100 کلومیٹر طویل پاور لائن کوزمین دوز کرے گی اور آگ سے بچاؤ کے لیے دیگر اقدامات کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں