امریکہ، یوکرائن کے بارے میں، اندیشے محسوس کر رہا ہے: سولیوان

امریکہ سلامتی و اسٹریٹجک معاملات کو ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گا اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں جاری رکھے گا: جیک سولیوان

1748385
امریکہ، یوکرائن کے بارے میں، اندیشے محسوس کر رہا ہے: سولیوان

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور انہیں یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجوں کی تعیناتی سے متعلق امریکہ کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سولیوان اور اوشاکوف کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات، امریکہ کے صدر جو بائڈن اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان 7 دسمبر کو منعقدہ مذاکرات کے دوام کی حیثیت رکھتی ہے۔ ملاقات میں سولیوان نے یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجوں کی تعیناتی پر امریکہ کے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

سولیوان نے کہا ہے کہ امریکہ سلامتی و اسٹریٹجک معاملات کو ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گا اور اس دوران اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بھی کاروائیاں جاری رکھے گا۔ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے یورپ و یوریشیا امور کیرن ڈونفرائڈ 16 دسمبر کو ایک مربوط طرز عمل کی تشکیل کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں