صومالیہ میں شدید خشک سالی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک کی 90 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 3.5 ملین افراد کو خشک سالی کی وجہ سے فاقہ کشی کے شکار ہیں

1747956
صومالیہ میں شدید خشک سالی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

صومالیہ میں شدید خشک سالی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مڈوگ کے ڈپٹی گورنر احمد محمد شائر نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کی تقریباً 90 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 3.5 ملین افراد کو خشک سالی کی وجہ سے فاقہ کشی کے شکار ہیں۔

شائر نے اعلان کیا کہ مودوگ علاقہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات میں سے ایک ہے، اور فاقہ کشی  سے 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ صومالیہ میں خشک سالی کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

صومالیہ کی حکومت نے 23 نومبر کو خشک سالی کی وجہ سے ملک بھر میں "ایمرجنسی" کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، لاکھوں لوگوں کو اس ملک میں فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے جہاں 2020 کے آخر سے تیسری بار موسمی بارش مناسب طریقے سے نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں