صومالیہ: فوج نے ماتابان قصبہ الشباب کے قبضے سے چھڑوا لیا

صومالیہ فوج نے ماتابان قصبہ دہشت گرد تنظیم الشباب کے قبضے سے آزاد کروا لیا

1747357
صومالیہ: فوج نے ماتابان قصبہ الشباب کے قبضے سے چھڑوا لیا

صومالیہ فوج نے ماتابان قصبہ دہشت گرد تنظیم الشباب کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔

صومالیہ فوجی حکام سے موصول معلومات کے مطابق الشباب نے کل صوبہ گالموڈگ کے قصبے ماتابان پر قبضہ کر لیا تھا جس کے جواب میں فوج نے آپریشن کیا اور مقبوضہ قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

گالموڈگ کے صحافیوں میں سے محمد دیق نے کہا ہے کہ فوج اور الشباب کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

علاقے کے رہائشیوں کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے، بڑے شہروں سے قریب ہونے کی وجہ سے، اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے کو ترک کرنے سے قبل پولیس چوکی پر بمباری کی۔

 فوج کے، بائیجدووا شہر کے اطراف میں کئے گئے، آپریشنوں میں مزید 7 قصبوں کی دہشت گرد تنظیم سے رہائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں