تیونس، کھلے سمندر سے غیر قانونی تارکین کو بچا لیا گیا

آپریشن کے نتیجے میں کشتی سے 93 بچوں اور 13 خواتین سمیت 487 غیر قانونی تارکین کو بچا لیا گیا

1739325
تیونس، کھلے سمندر سے غیر قانونی تارکین کو بچا لیا گیا

تیونس کے جنوب مشرق میں صفاک کے جزیرے کرکین سے بچوں سمیت سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

تیونس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کو ایک خفیہ اطلاع کے بعد کرکین جزیرے کے کھلے سمندر میں روک لیا۔

آپریشن کے نتیجے میں کشتی سے 93 بچوں اور 13 خواتین سمیت 487 غیر قانونی تارکین کو بچا لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن میں سے 162 کا تعلق مصر، 104 کا بنگلہ دیش، 81 کا شام، 78 کا مراکش، 13 کا ایتھوپیا اور 49 کا تعلق دیگر افریقی ممالک سے ہے۔

بچائے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو نیشنل گارڈز کےسپرد کرنے کے لیے صفاک بندرگاہ لے جایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں