امریکی و چینی صدور کل ورچوئل ملاقات کریں گے

بتایا گیا ہے کہ  پندرہ نومبر کو امریکی صدر جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کرنے والے ہیں

1733614
امریکی و چینی صدور کل ورچوئل ملاقات کریں گے

 پندرہ نومبر کو امریکی صدر جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کرنے والے ہیں۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن اور وانگ یی نے صدور کی ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر گفتگو کی ہے۔

اسی گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو خاص طور پر تائیوان کے معاملے پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین کے تائیوان پر بڑھتے عسکری و سفارتی دباؤ کے حوالے سے بیجنگ حکومت کو خبردار کیا۔

 واضح رہے کہ امریکہ نے سن 1979 میں سفارتی تعلقات کے ليے تائے پے کی جگہ بيجنگ کو تسليم کر ليا تھا تاہم کانگريس ميں منظور کردہ ايک قانون کے تحت امريکہ تائيوان کو اب بھی اسلحہ فراہم کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں