ایتھوپیا نے اقوام متحدہ کے 22 ملازمین کو حراست میں لے لیا

ہم زیرِ حراست ملازمین کی فوری رہائی کے لئے ایتھوپیا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں: سٹیفن دوجارک

1731935
ایتھوپیا نے اقوام متحدہ کے 22 ملازمین کو حراست میں لے لیا

ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے 22 مقامی ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ حراست میں لئے جانے والوں میں سے 6 کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا ہے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کو حراست میں لینے کی وجہ سے متعلق ہمیں کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ ہم زیرِ حراست 16 ملازمین کی فوری رہائی کے لئے ایتھوپیا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ گرفتاریاں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور کے معاون مارٹن گریفتھس کے 4 روزہ دورہ ایتھوپیا کے بعد عمل میں آنے کی وجہ سے مرکز توجہ بن رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی ایتھوپیا حکومت نے اقوام متحدہ کے 7 اہلکاروں کو ملک کے داخلہ امور میں مداخلت کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے متنبہ کیا تھا کہ ایتھوپیا حکومت کا اقوام متحدہ کے عملے کو ملک سے نکالنا قانونی نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں