وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پساکی بھی کورونا ہو گئیں

امریکی صدر جو بائڈن سے  آخری ملاقات میں ہمارے درمیان دو میٹر کا فاصلہ تھا اور  ہم نے ماسک لگا رکھے تھے

1727308
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پساکی بھی کورونا ہو گئیں

امریکی  صدر جو بائڈن کی انتظامیہ میں شامل وائٹ ہاؤس کی  پریس ترجمان جین پساکی  کورونا  میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں پساکی نے بتایا ہے کہ’’بروز بدھ  وائٹ ہاؤس کی ہیلتھ ٹیم کے صلاح مشورے سے میرے  کنبے میں کووڈ۔ٹیسٹ پازیٹیو آنے والے ایک شخص کے باعث   بیرون ملک دورے میں صدر بائڈن کی ہمراہی نہ کرنے کا فیصلہ کیا  گیا۔ میں بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز  تنہائی میں رہی لیکن  آج میرا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ‘‘

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائڈن سے  آخری ملاقات میں ہمارے درمیان دو میٹر کا فاصلہ تھا اور  ہم نے ماسک لگا رکھے تھے۔

 



متعللقہ خبریں