شمالی کوریا کے ساتھ مکالمت کا دروازہ کھلا رہے گا:جنوبی کوریا

جنوبی کوریائی صدر مون جائے اِن نے کہا ہے کہ وہ اپنے دور اقتدار میں شمالی کوریا کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ  جاری رکھیں گے

1724395
شمالی کوریا کے ساتھ مکالمت کا دروازہ کھلا رہے گا:جنوبی کوریا

 جنوبی کوریائی صدر مون جائے اِن نے کہا ہے کہ وہ اپنے دور اقتدار میں شمالی کوریا کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ  جاری رکھیں گے۔

 صدر نے پارلیمان  سے خطاب میں کہا کہ  جزیرہ نما کوریا میں مکالمت اور سفارتی کوششوں سے بحالی امن کی کوششوں  کو جاری رکھا جائے گا۔

مون جائے اِن نے کہا ہے کہ  سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ 12 جون 2018 کو پہلی بار منعقدہ اجلاس میں ایک مثبت کوشش کی گئی مگر بحالی امن کی راہ میں مراحل ابھی باقی ہیں۔

 واضح  رہے کہ صدر مون اِن کا عہدہ  صدارت مئی 2022 کو ختم ہو رہا ہے جبکہ ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ان کے دور اقتدار کے دوران شمالی کوریا پر دباو میں کمی  نمایاں رہی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں