نیٹو: اسٹالٹن برگ ۔ فاتح برول ملاقات

مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور سلامتی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ توانائی کی سکیورٹی، صاف انرجی ری سائیکل اور نیٹو اور  IEA کے درمیان تعاون کو تقویت دینے پر بات چیت کی گئی

1712032
نیٹو: اسٹالٹن برگ ۔ فاتح برول ملاقات

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی IEAکے سربراہ فاتح برول کے ساتھ ملاقات کی۔

نیٹو سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اسٹالٹن برگ اور برول کے درمیان ملاقات بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں طے پائی۔ مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور سلامتی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ توانائی کی سکیورٹی، صاف انرجی ری سائیکل اور نیٹو اور  IEA کے درمیان تعاون کو تقویت دینے پر بات چیت کی گئی۔

بیان میں، نیٹو کے موسمیاتی تبدیلیوں  کے موضوع کو اتحاد کی کاروائیوں میں شامل کرنے اور IEAکے بھی صفر کاربن پالیسیوں کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ،یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں اسٹالٹن نے کہا ہے کہ ہم دونوں اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر صاف انرجی کی طرف پلٹنے  کے عمل نے قریبی تعاون کو زیادہ اہم بنا دیا ہے۔


ٹیگز: #نیٹو

متعللقہ خبریں