جنوبی افریقہ میں کورونا کی تیسری لہر دم توڑ گئی

ملک میں اسوقت  ٹیسٹ پازیٹو آنے والے افراد کا شرح تناسب 4 فیصد کے قریب ہے

1711466
جنوبی افریقہ میں کورونا کی تیسری لہر دم توڑ گئی

خطہ افریقہ میں کورونا  واقعات کا سب سے زیادہ مشاہدہ ہونے والے جنوبی افریقہ میں وبا کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل  انفیکشن  ڈیزیز انسٹیٹیوٹ  کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ بھر میں یومیہ کورونا کیسسز میں  گراوٹ کا عمل جاری ہے اور  اسوقت  ٹیسٹ پازیٹو آنے والے افراد کا شرح تناسب 4 فیصد کے قریب ہے۔

اعلامیہ   میں کہا گیا ہے کہ’’ہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق وبا کی تیسری لہر سے نجات پا گئے ہیں۔‘‘

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 578 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے   اور 164 اموات ہوئی ہیں ۔ اس ملک  میں مجموعی جانی نقصان 87 ہزار 216 ہے۔

 



متعللقہ خبریں