لیبیا میں خفتر کے زیر کنٹرول علاقوں میں مزید 2 اجتماعی قبروں کی دریافت

اجتماعی قبر سے  نعشوں کو آج نکالا جائیگا

1710927
لیبیا میں خفتر کے زیر کنٹرول علاقوں میں مزید 2 اجتماعی قبروں  کی دریافت

لیبیا میں جون 2020 میں ملک کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈر  خلفیہ  خفتر  سے منسلک   عسکریت پسندوں سے  نجات دلائے جانے والے ترہونہ شہر میں مزید 2 اجتماعی قبریں برآمد ہوئی ہیں۔

حکومتِ لیبیا  سے منسلک  لا پتہ افراد  کی تلاش ادارے  کی جانب سے تحریری اعلان میں ترہونہ میں جاری کھدائیوں کے کام سے  متعلق تازہ پیش رفت سے آگاہی کرائی گئی ہے۔

ترہونہ میں مزید 2 اجتماعی قبریں برآمد  کیے  جانے کا ذکر  کرنے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ اجتماعی قبر سے  نعشوں کو آج نکالا جائیگا۔

شہر کی اجتماعی قبروں کی ذمہ داری  خفتر سے منسلک ’قانیت‘ نامی ملیشیا گروپ پر عائد کی جا رہی ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں