شمالی آئرلینڈ میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے: بائیڈن

برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ہوئی ملاقات میں بائیڈن نےمنتبہ کیا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد شمالی آئر لینڈ میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے

1709060
شمالی آئرلینڈ میں قیام امن  کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے: بائیڈن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی ہے۔

 اوول آفس میں ہوئی اس ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبائیڈن نےمنتبہ کیا کہ   برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد شمالی آئر لینڈ میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے۔امریکہ نے جزیرہ آئرلینڈ میں بحالی امن کے لیے کافی کوششیں صرف کی ہیں۔

 آئرش النسل بائیڈن نے کہا کہ  برطانیہ کے حصے شمالی آئر لینڈ اور یورپی یونین کے رکن جمہوریہ آئر لینڈ کے درمیان کنٹرول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آنی چاہیئے۔

 اس موقع پر بورس جانسن سے بائیڈن کے بیان کی تائید کرتےہوئے کہا کہ  ہم اس بات پر متفق ہیں۔

 واضح رہے کہ  بریگزٹ معاہدے کے تحت شمالی آئر لینڈ پروٹوکول برطانوی زیر تسلط شمالی آئر لینڈ اور جمہوریہ آئر لینڈ کے درمیان تجارتی مقاصد کےلیے طے کیا گیا  ہے جس کے تحت شمالی آئر لینڈ یورپی یونین کسٹم قوانین کے طابع رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں