شمالی کوریا نے پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

جاپانی نشریاتی ادارے NHK کے مطابق، یہ دونوں میزائل جاپان کی سمت میں فائر کیے گئے تاہم، ابھی تک ان میزائلوں کی قسم اور ان کی پرواز کی مسافت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں

1706421
شمالی کوریا نے پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

کروز میزائلوں کے تجربات کے چند ہی روز بعد شمالی کوریا نے دو  مزید بیلیسٹک میزائل تجربات کیے ہیں۔

جاپانی نشریاتی ادارے NHK کے مطابق، یہ دونوں میزائل جاپان کی سمت میں فائر کیے گئے تاہم، ابھی تک ان میزائلوں کی قسم اور ان کی پرواز کی مسافت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے  تحت، شمالی کوریا کو بیلیسٹک میزائل تجربات کرنے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ ان میزائلوں کے ذریعے ایٹمی ہتھیار لے جائے جا سکتے ہیں۔ تاہم کروز میزائلوں کے تجربات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

اسی وجہ سے شمالی کوریا کروز میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں