طالبان ملک میں اسلامی طرز نظام اپنائیں،حمایت کریں گے:عالمی مسلم علما یونین

عالمی مسلم علما یونین نے افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے  وزیر اعظم  ملا محمد حسن آخوند  کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور  پیغمبرِ اسلام   اور چار خلفا ئے راشدین  کی جانب سے قائم  کردہ اسلامی طرز نظام اپنانے کی درخواست کی ہے

1705722
طالبان ملک میں اسلامی طرز نظام اپنائیں،حمایت کریں گے:عالمی مسلم علما یونین

عالمی مسلم علما یونین  نے  افغان حکومت سے اسلامی انتظامیہ ماڈل  کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔

یونین نے  افغانستان میں  طالبان  کی جانب سے قائم کردہ عبوری حکومت  سے اپیل کی ہے کہ یہ ایک اسلامی طرز انتظامیہ کی حکومت قائم کرے۔

عالمی مسلم علما یونین    کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے   وزیر اعظم  ملا محمد حسن آخوند  کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور  پیغمبرِ اسلام   اور چار خلفا ئے راشدین  کی جانب سے قائم  کردہ اسلامی طرز انتظامیہ کو اپنانے کی درخواست کی۔

یونین نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ  نئی حکومت،   شوری نظام پر عمل  درآمد ،   انصاف ،   ملک میں خون خرابے  کا سد باب ، حقوق و آزاد ی کا احترام ،  معاشرے کے ہر طبقے سے  بغلگیری، سماجی  مصالحت کو تقویت اور امن کے  ماحول  جیسے عوامل کو بالائے طاق رکھے۔  یونین نے علاوہ ازیں نئی حکومت  سے ہر طرح کا تعاون کرنے  بھی زور دیا  ہے۔



متعللقہ خبریں