معمر قدافی کے برخودار سعد قدافی کی رہائی عمل میں آگئی

اٹارنی جنرل کے دفتر کے فیصلے اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی منظوری کے ساتھ   قدافی کے بیٹے کی رہائی عمل میں آئی ہے

1703164
معمر قدافی کے برخودار سعد قدافی کی رہائی عمل میں آگئی

لیبیا کے معزول لیڈر معمر قدافی کے برخودار سعدی  قدافی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعدی قدافی  اور معمر قدافی کے  خصوصی قلم دان     کے فرائض ادا کر نے والے احمد رمضان  کا کہنا ہے کہ  سعدی قدافی کو طرابلس کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے فیصلے اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی منظوری کے ساتھ   قدافی کے بیٹے کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعدی کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے  ترکی  بھیجا جا رہا ہے۔

معمر قدافی کے دور میں ملک   میں کھیلوں کے امور کے ذمہ دار سعدی بیک وقت قومی فٹ بال ٹیم  کے ممبر بھی تھے۔

دریں اثنا وزیر اعظم دبیبہ  نے سماجی رابطوں کے پیج پر  اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

دبیبہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مصالحت کے بغیر ہم پیش رفت نہیں کر سکتے، قوانین کے اطلاق،  قوتوں کے  درمیان  تفریق کے اصول کے احترام، عدالتوں کے فیصلوں پر عمل آمد کے بغیر ہم   حکومت کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں رکھ سکتے۔ ان اصولوں کی روشنی میں سعدی قدافی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔



متعللقہ خبریں