افغانستان: 20 سالہ امریکی قبضے کا خاتمہ، آخری طیارہ پرواز کر گیا

ہمارے آخری طیارے سی۔17 نے 30  اگست کو امریکہ کے مشرقی حصے کے مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 29 منٹ پر حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پرواز کی: جنرل کینتھ میک کینزی

1700024
افغانستان: 20 سالہ امریکی قبضے کا خاتمہ، آخری طیارہ پرواز کر گیا

امریکی مسلح افواج کے مرکز سینٹ کوم  کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی  نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

افغانستان پر امریکہ کے 20 سالہ قبضے کے خاتمے کا اعلان کرنے کے لئے میک کینزی، وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے ہمراہ، کیمروں کے سامنے آئے۔

جاری کردہ بیان میں میک کینزی نے کہا ہے کہ میں یہ اعلان کرنے کے لئے آپ کے سامنے ہوں کہ امریکی شہریوں اور نہتے افغانوں کے انخلاء کے لئے جاری آپریشن کے اختتام پر افغانستان سے ہمارا انخلاء مکمل ہو گیا ہے ۔ ہمارے آخری طیارے سی۔17 نے 30  اگست کو امریکہ کے مشرقی حصے کے مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 29 منٹ پر حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پرواز کی۔

اسی دوران صدر جو بائڈن  نے بھی تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بائڈن نے کہا ہے کہ " اس وقت افغانستان میں ہماری 20 سالہ موجودگی ختم ہو گئی  ہے"۔

واضح رہے کہ 29 فروری 2020 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کے  رُو سے امریکہ انتظامیہ نے یکم مئی 2021 سے اپنے تمام فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

تاہم بعد ازاں صدر بائڈن نے انخلاء کا کام یکم مئی کی بجائے 11 ستمبر  کی سالانہ یاد کے موقع پر مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کے کابل کو گھیرے میں لینے اور 15 اگست کو صدر اشرف غنی  کے ملک سے فرار کے بعد شہر بغیر کسی جھڑپ کے طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں