یورپ جانے کی خواہش،231 تارکین وطن تیونس کے قریب پکڑے گئے

تیونسی امور داخلہ کے مطابق، ساحلی محافظوں  کو اطلاع ملنے پر انہوں نے  تارکین وطن کے غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی 12 کوششیں ناکام بنا دیں

1696788
یورپ جانے کی خواہش،231 تارکین وطن تیونس کے قریب پکڑے گئے

تیونس کے قریب 231 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔

تیونسی امور داخلہ کے مطابق، ساحلی محافظوں  کو اطلاع ملنے پر انہوں نے  تارکین وطن کے غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی 12 کوششیں ناکام بنا دیں۔

امدادی ٹیم میں شامل ایک  نامعلوم اہلکار نے بتایا  کہ ان آپریشنز میں  104 افریقی نژاد اور تیونسی افراد پر مشتمل 231 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  شمالی افریقہ سے براستہ بحیرہ روم یورپ جانے کے خواہشمندوں کے پسندیدہ مقامات میں تیونس اور لیبیا جیسے ممالک سر فہرست ہیں۔

 ہر سال   ہزاروں تارکین وطن  ایک نئی اور بہتر زندگی کی امید کے سہارے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے بعض کامیاب جبکہ بعض سمندر کی نذر ہو جاتے ہیں۔

  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان کارلوتا  سامی نے 4 مئی کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ  اس سال مئی تک 500 تارکین وطن  سمندر نگل چکا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں