روس کے چار طیارے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر اتر گئے

صدر ولادی میر پوتن کی تعلیمات پر آج روس، یوکرائن، بیلاروس، تاجکستان، کرغستان اور ازبکستان کے 500 شہریوں کو افغانستان سے نکالا جائے گا: روس وزارت دفاع

1697072
روس کے چار طیارے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر اتر گئے

 

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انخلاء کا کام جاری ہے۔ ملک سے انخلاء کے لئے آج روسی طیاروں نے ائیر پورٹ کے سول ایوی ایشن  حصے میں لینڈنگ کی۔

انخلاء کے لئے امریکہ کی بھی اور طالبان کی بھی اعلان کردہ مہلت ۳۱ اگست تک ہے۔ جوں جوں وقت کم ہو رہا ہے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر انخلاء کے کام میں شدت آ رہی ہے۔

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک سے نکلنے کے خواہش مند غیر ملکی اور افغان اہلکاروں کو پاسپورٹ کنٹرول مکمل ہونے کے بعد طیاروں کے ذریعے ملک سے نکالا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آج صبح کے وقت روس ائیر فورس کے تین il-76اسٹریٹجک کارگو طیاروں اور ایک il-62 مسافر بردار طیارے نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

انخلاء کے کام کے لئے چار طیاروں کے ہمراہ روسی عملے کو بھی دیکھا گیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کی تعلیمات پر آج روس، یوکرائن، بیلاروس، تاجکستان، کرغستان اور ازبکستان کے 500 شہریوں کو 4 طیاروں کی مدد سے افغانستان سے نکالا جائے گا۔



متعللقہ خبریں