عالمی بینک نے افغانستان کی امداد روک دی

افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر عورتوں کے حوالے سے اس صورتحال کے ملکی ترقیاتی توقعات پر اثرات شدید تشویش کا سبب بن رہے ہیں: عالمی بینک

1696801
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد روک دی

عالمی بینک نے افغانستان کے ترقیاتی آپریشنوں سے متعلق ادائیگیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بینک کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر عورتوں کے حوالے سے اس صورتحال کے ملکی ترقیاتی توقعات پر اثرات شدید تشویش کا سبب بن رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم نے افغانستان میں اپنے ترقیاتی آپریشنوں کے لئے ادائیگیاں روک دی ہیں۔ ہم ،  ملک کی داخلہ سیاست اور اپنے پروسیجر کے حوالے سے صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک، بین الاقوامی برادری اور ترقیاتی ساجھے داروں کے ساتھ مشاورت کی حالت میں رہے گا۔ ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ اور افغان عوام  کے ساتھ تعاون  جاری رکھنے کے راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں