اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی کے ساتھ اظہارِ تعزیت

اقوام متحدہ اس مشکل گھڑی میں جمہوریہ ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے: سٹیفن ڈوجارک

1691546
اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی کے ساتھ اظہارِ تعزیت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے ترکی میں جنگلاتی آگ اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

اقوام متحدہ  سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیکرٹری جنرل نے ترکی میں حالیہ دنوں میں جنگلاتی آگ اور اس کے بعد شمالی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں اور انفراسٹرکچر کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے"۔

بیان میں گٹرس کی طرف سے قدرتی آفات سے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا اور کہا گیا ہے  کہ اقوام متحدہ اس مشکل گھڑی میں جمہوریہ ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے۔



متعللقہ خبریں