طالبان کچھ ہی دنوں میں کابل کا محاصرہ کر سکتے ہیں، امریکی خفیہ سروس

امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس سے قبل  طالبان کی کابل تک پیش قدمی کے لیے  ایک طویل مدت کا تصور کیا تھا

1691064
طالبان کچھ ہی دنوں میں کابل کا محاصرہ کر سکتے ہیں، امریکی خفیہ سروس

امریکی انٹیلی جنس نے اندازہ لگایا ہے  کہ طالبان 3 دن سے 1 ہفتے کے درمیان افغانستان کے دارالحکومت کابل کا محاصرہ کر سکتے ہیں۔

سی این این نے امریکی انٹیلی جنس کی معلومات  کا حوالہ اورنام خفیہ رکھے جانے والے امریکی سفارتی ذرائع  کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  طالبان 3 دن سے 1 ہفتے  تک  کابل کا محاصرہ کر سکتے ہیں اور اس سنیاریو کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس سے قبل  طالبان کی کابل تک پیش قدمی کے لیے  ایک طویل مدت کا تصور کیا تھا تا ہم  طالبان کی تیزی سے پیش رفت کے پیش نظر اس مدت کو کم کر کے 1 ہفتہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف اسی خبر کے مطابق  کابل میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو "تمام حساس مواد کو تباہ کرنے" کی ہدایت دی گئی ہے۔

سفارت خانے کے اہلکاروں کو بھیجے گئے اور سی این این کے علم میں ہونے والے میمو کے مطابق، امریکی حکام نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذکورہ مواد کو پروپیگنڈا کے مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔



متعللقہ خبریں