براعظم امریکہ ٹراپیکل طوفان کی زد میں

بحرِ اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ٹراپیکل  طوفان  65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب  بڑھ رہا ہے

1691133
براعظم امریکہ ٹراپیکل طوفان کی زد میں

متحدہ امریکہ  کے  نیشنل سائیکلون سنٹر نے ٹراپیکل طوفان  کا انتباہ دیا ہے۔

ٹراپیکل  طوفان  فریڈ   کے کل شدت پکڑنے کی توقع کی جاتی ہے تو فلوریڈا  کیز  کے مغربی  دہانے سے  گزرتے ہوئے خلیج میکسیکو  میں اپنا اثر دکھانے کی  اطلاع دی گئی ہے۔

بحرِ اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ٹراپیکل  طوفان  65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب  بڑھ رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ طوفان پیر تک ڈومینک  ریپبلک تک  پہنچ سکتا ہے۔

امریکی جزائر ورجن اور پورتو ریکو کے لیے  بھی ٹراپیکل طوفان کا انتباہ  جاری کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں