پیرو میں 6.1 کی شدت سے زلزلہ، 43 افراد زخمی

دنیا بھر میں  زمینی حرکات سب سے زیادہ ہونے والے ممالک میں شمال  پیرو ’’آگ کا دائرہ‘ نام سے منسوب  بحرِ اوقیانوس کی پٹی پر واقع ہے

1683139
پیرو میں 6.1 کی شدت سے زلزلہ، 43 افراد زخمی

جنوبی امریکی ملک پیرو  میں رونما ہونے والے 6.1 کی شدت کے زلزلے کے دوران 43 افراد زخمی ہو گئے۔

پیرو جیو فزکس  انسٹیٹیوٹ  کے  نیشنل سسمالوجی سنٹر  نے اعلان کیا ہے کہ زیر زمین 36 کلو میٹر کی گہرائی میں  آنے والے زلزلے  کا مرکز شمالی  شہر سولانا  سے 12 کلو میٹر مغرب میں تھا۔

حکام نے  اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا الارم  جاری نہیں کیا گیا تا ہم ابتدائی معلومات کے مطابق  اس دوران 43 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ   دنیا بھر میں  زمینی حرکات سب سے زیادہ ہونے والے ممالک میں شمال  پیرو ’’آگ کا دائرہ‘ نام سے منسوب  بحرِ اوقیانوس کی پٹی پر واقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں