مالی، اقوام متحدہ کے فوجی مشن کے کارکنان بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی

30 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشن کی مدت فرائض میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی

1673116
مالی، اقوام متحدہ کے فوجی مشن کے کارکنان بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی

مالی کے علاقے مپوتی میں رونما ہونے والے دھماکے میں اقوام متحدہ  کے مالی  کثیر الجہت انضمام استحکام مشن  کے 7 کارکن فوجی زخمی ہو گئے۔

مپوتی میں گشت کرنے والے مذکورہ فوجیوں کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے مالی  الا گاسیم  وین نے اس حملے کی شدید مذمت کی۔

سینیگال مسلح افواج  نے  اپنے تحریری بیان  میں واضح کیا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 فوجیوں میں سے چار کا تعلق سینیگال سے ہے۔

یہ گزشتہ 10 دنوں میں مشن فورسسز پر کیا گیا تیسرا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 30 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشن کی مدت فرائض میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں