تاجکستان نے افغان سرحد پر 20 ہزار مزید فوجی متعین کردیئے

تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بیس ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے

1670573
تاجکستان نے افغان سرحد پر 20 ہزار مزید فوجی متعین کردیئے

تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بیس ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 تاجک ایوان صدار کے مطابق، صدر نے  قومی سلامتی کمیٹی  کا اجلاس طلب کرتےہوئے  اس بات کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے اپنی سرحدوں کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے 20 ہزار اضافی فوجیوں کو افغانستان سے ملحقہ سرحد پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  حالیہ ایام میں طالبان کے تاجک سرحد کے قریب افغانستان کے بعض علاقوں پر قبضے کے بعد ان کے حملوں سے بچتےہوئے تقریبا 500 افغانی سرحد پار کرتےہوئے تاجکستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں