کینیڈا میں شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی،1ہزار افراد کی منتقلی

کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا

1668704
کینیڈا میں شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی،1ہزار افراد کی منتقلی

کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وِس کے مطابق اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گاؤں تقریباﹰ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

کینیڈا میں رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔

گزشتہ منگل کے دن لیٹن کے علاقے میں درجہ حرارت انچاس اعشاریہ چھ تک پہنچ گیا، جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے۔

حکام کے مطابق برٹش کولمبیا کے کئی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ آسمانی بجلی قرار دی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں