کولمبیا، قومی ہڑتال کمیٹی نے 9 جون کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کر دی

حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا

1651654
کولمبیا، قومی ہڑتال کمیٹی نے 9 جون کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کر دی

کولمبیا میں 28 اپریل سے ابتک حکومت مخالف مظاہرے کرنے والی قومی ہڑتال کمیتی نے 9 جون کو ملک گیر جلوس نکالنے کی اپیل کی ۔

حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کوئی نتیجہ حاصل نہ کر سکنے والی کمیٹی نے 9 جون کو دارالحکومت بگوٹہ سمیت  متعدد شہروں میں ایوان دوق حکومت  کے خلاف وسیع پیمانے کے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت،  مظاہرین  کے ساتھ اولین طور پر مصالحت قائم کرنے کے لیے ناکہ بندی اور محاصرے کے خاتمے کی شرط پیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب کمیٹی نے مختلف شہروں میں مظاہرین کی جانب سے  بند کی گئی شاہراہوں کے 90 فیصد کو ہٹانے  کی وضاحت کرتے ہوئے مصالحت قائم کرنے کی  اپیل  کو دہرایا ہے۔

کولمبیا  عوامی انصاف  دفتر  کی 36 دنوں سے جاری  احتجاجی مظاہروں سے متعلق تازہ رپورٹ کے مطابق   ان مظاہروں میں 2 پولیس  اہلکاروں سمیت 48 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں، جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے  ہیں۔

دارالحکومت بگوٹہ میں طلبا نے پر امن مظاہرہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں