مالی کی فوج صدر اور وزیراعظم کو رہا کرے:سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان رہنماؤں کی فوری رہائی اور ملک میں سویلین حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے

1646530
مالی کی فوج صدر اور وزیراعظم کو رہا کرے:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی کی فوج کی طرف سے عبوری صدر اور وزیر اعظم کی گرفتاری کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان رہنماؤں کی فوری رہائی اور ملک میں سویلین حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مالی کے صدر اور وزیراعظم کوگزشتہ پیر کے روز فوجی کرنل اسیمی غویتا نے گرفتار کر لیا تھا۔

غویتا ہی کی سربراہی میں گزشتہ سال مالی میں فوجی بغاوت ہوئی تھی۔

غویتا نے الزام عائد کیا ہے کہ عبوری صدر اور وزیراعظم سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں