امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت

بلنکن ۔ عباس  بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے مابین  طے پانی والی فائر بندی کا خیر مقدم

1643726
امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت
Mahmud Abbas.jpg

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے زیر محاصر غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل اور اسرائیل حملوں  سے بری طرح متاثر ہونے والے  شہر کی نشاطِ نو کے لیے امداد کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے   امریکی سیکرٹری خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر غور کیا۔

امریکی دفترِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  بلنکن ۔ عباس  بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے مابین  طے پانی والی فائر بندی کا خیر مقدم کیا گیا اور اس عمل کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق   بلنکن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کو فی الفور انسانی امداد کی فراہمی، شہر  کو عالمی امداد  پر  عمل درآمد  اور غزہ کی نشاط ِ نو  کی کوششوں میں  امریکہ فلسطینی انتظامیہ اور اقوام متحدہ  کی کاروائیوں سے تعاون کرنے   کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں