بلنکن جلد ہی اسرائیلی و فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گے:امریکی امور خارجہ

ترجمان نیڈ پرائس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ جلد ہی مشرق وسطی کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گے

1643062
بلنکن جلد ہی اسرائیلی و فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گے:امریکی امور خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مسئلہ اسرائیل۔فلسطین پر  بات چیت کےلیے  مشرق وسطی کا دورہ کریں گے۔

 امور  خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ  نے  اسرائیلی ہم  منصب گابی اشک نازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اس باتچیت میں طرفین کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتےہوئے مصر کی ثالثی کا شکریہ ادا کیا ۔

بلنکن نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی مشرق وسطی کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گے۔

بلنکن کے اس دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے آج شب دو بجے اسرائیل اوت حماس نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں