قازقستان کرغزستان کو انسانی امداد فراہم کرے گا

قازقستان کے صدر کے ترجمان بیرک اُولی نے سوشل میڈیا پر بیان کیا کہ صدر قاسم جومرت  توکائیف  نے اپنے ملک اور عوام  کی جانب سے سے برادرملک  کرغزستان کو انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

1635757
قازقستان کرغزستان کو انسانی امداد فراہم کرے گا

قازقستان کرغزستان کو انسانی امداد بھیجے گا۔

قازقستان کے صدر کے ترجمان بیرک اُولی نے سوشل میڈیا پر بیان کیا کہ صدر قاسم جومرت  توکائیف  نے اپنے ملک اور عوام  کی جانب سے سے برادرملک  کرغزستان کو انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  بھائی چارہ ، دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے اصولوں کے دائرہ کار  میں کرغزستان کو انسانی امداد کے حصے کے طور پر 10 ہزار ٹن آٹا بھیجا جائے گا ، اور قازقستان حکومت نے امداد کو پورا کرنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

29 اپریل کو کرغزستان-تاجکستان کی سرحد پر پیش آنے والے مسلح تنازعے کے بعد اپنے کرغیز ہم منصب سادر  جاپروف  سے ٹیلی   فون پر بات چیت کرنے  والے  توکائیف نے کہا ہے کہ وہ کرغزستان کو ہر ممکنہ  انسان دوست امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں