"بدعنوانی کا شبہ" برطانیہ نے 22 افراد پر پابندی لگادی

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ روس، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان سمیت 6 ممالک کے افراد پر پابندی لگائی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے 3 بھارتی نژاد تاجر اجے، اٹل اور راجیش گپتا کا نام بھی شامل ہے

1628993
"بدعنوانی کا شبہ" برطانیہ نے 22 افراد پر پابندی لگادی

برطانیہ نے بدعنوانی میں ملوث 22 افراد پر پابندی عائد کر دی جن میں بھارتی نژاد تاجر بھی شامل ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ بدعنوانی کرنے والوں کےلیے پرکشش ملک بن چکا ہے تاہم ان کا مقصد برطانیہ کو سرمایہ کاری کےلیے پرکشش بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  روس، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان سمیت 6 ممالک کے افراد پر پابندی لگائی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے 3 بھارتی نژاد تاجر اجے، اٹل اور راجیش گپتا کا نام بھی شامل ہے۔

پابندیاں عائد کئے جانے والے افراد کے اثاثے منجمد اور برطانیہ سفر پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ  برطانیہ نے پہلی بار بدعنوانی  کے حوالے سے دیگر ممالک کے افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔



متعللقہ خبریں