برطانوی کورونا قسم تقریباً ڈیڑہ گنا زیادہ وبائی ہونے کا تعین

یہ قسم جاپانی علاقے کنسائی علاقے میں  کافی زیادہ ہے جو کہ آہستہ آہستہ ٹوکیو اور گردونواح کے شہروں تک پھیلتی جا رہی ہے

1617888
برطانوی کورونا قسم تقریباً ڈیڑہ گنا زیادہ وبائی ہونے کا تعین

کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے اولین طور پر منظر عام پر آنے والی قسم سے 1.32 گنا زیادہ موذی ہونے کا تعین ہوا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی خبر کے مطابق جاپانی  قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض  کے تحقیق دانوں نے ملک گیر کورونا کی نئی اقسام  پر تجزیات کیے۔

تقریباً 50 دنوں تک جاری رہنے والے تجزیاتی سلسلے کے بعد برطانیہ میں ظہور پذیر ہونے والی کورونا قسم کے اصلی قسم کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑہ گنا زیادہ وبائی ہونے کا پتہ چلا  ہے۔

این آئی آئی ڈی کے سربراہ  نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ یہ قسم کنسائی علاقے میں  کافی زیادہ ہے جو کہ آہستہ آہستہ ٹوکیو اور گردونواح کے شہروں تک پھیلتی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں