نائجر: دہشتگردانہ حملہ، 58 افراد ہلاک

نائجر کی مالی کے ساتھ سرحد پر شہریوں کو ہدف بنا کر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں 58 افراد ہلاک

1602742
نائجر: دہشتگردانہ حملہ، 58 افراد ہلاک

نائجر کی مالی کے ساتھ سرحد پر شہریوں کو ہدف بنا کر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کل تلابیری کے علاقے میں بانی بانگو کے مقام پر مویشی منڈی سے لوٹنے والے شہریوں کی بس پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بعض مقامی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 65 بتائی ہے۔



متعللقہ خبریں