استوائی گینی کے دھماکے: ہلاک شدگان کی تعداد98 ہو گئی

نائب صدر تھیوڈور گیوما اوبیانگ مانگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  سات مارچ کو ہوئےدھماکوں میں اب تک 98 افراد ہلاک  جبکہ 615 زخمی ہو چکے ہیں

1597683
استوائی گینی کے دھماکے: ہلاک شدگان کی تعداد98 ہو گئی

 استوائی گینی  کے شہر باٹا میں فوجی چھاونیوں میں ہوئے دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔

 نائب صدر تھیوڈور گیوما اوبیانگ مانگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  سات مارچ کو ہوئےدھماکوں میں اب تک 98 افراد ہلاک  جبکہ 615 زخمی ہو چکے ہیں۔

باٹا میں خصوصی قوتوں اور جینڈر میری ملازمین کی چھاونیوں میں ہوئے ان دھماکوں کے نتیجے میں اطراف میں واقع متعدد مکانات بھی تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق، یہ دھماکے بارود اور اسلحہ گوداموں کے ایک نگراں کی غفلت کا نتیجہ تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں