نائجیریا، مسلح حملوں میں 14 شہری جان بحق

حالیہ چند ہفتوں سے ملک میں بڑھنے والے حملوں کے پیش نظر موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد ہے

1596159
نائجیریا، مسلح حملوں میں 14 شہری جان بحق

نائجیرین صوبے سوکوتو میں مسلح اشخاص کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

سوکوتو  صوبے  کے گاؤں تارا  کو آنے والے نامعلوم مسلح اشخاص نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس دوران 13 افراد جان بحق جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔

سوکوتو محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد  کے دنگ یادی علاقے پر حملے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

خیال رہے کہ ملک میں حالیہ ایام میں مسلح افراد کے موٹر سائیکل پر سواری کے دوران  حملے کرنے کے جواز میں بعض صوبوں میں موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

 


 



متعللقہ خبریں