امریکہ: ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات  کے حامل ہیں

خاص طور پر شام کے حوالے سے ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ ان مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم ترکی کے ساتھ مل کر تعمیری شکل میں کام کرنا جاری رکھیں گے: نیڈ پرائس

1594002
امریکہ: ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات  کے حامل ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ، خاص طور پر شام کے حوالے سے، مشترکہ مفادات  کے حامل ہیں۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ "شام میں اپنے مشترکہ مفادات کو عملی شکل دینے کے لئے ہم  ترکی کے ساتھ تعمیری  اتحاد جاری رکھیں گے"۔

پرائس سے پوچھا گیا کہ "جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ترکی، ادلب میں شہریوں کے کسی احتمالی قتل عام کو روکنے  والا واحد ملک ہے ۔کیا ادلب کے شہریوں کے بارے میں امریکہ اور ترکی کے درمیان کسی تعاون کا احتمال ہے یا نہیں؟"

جواب میں پرائس نے کہا ہے کہ "ترکی کے ساتھ ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔ خاص طور پر شام کے حوالے سے ہم ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات رکھتے ہیں ۔ ان مفادات کو  عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم ترکی کے ساتھ مل کر  تعمیری  شکل میں کام کرنا جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں