ہم سوموار کے دن سعودی عرب کے بارے میں بیان جاری کریں گے: بائڈن

سعودی عرب سے متعلق کیا کرنا ہے اس سوال کے جواب کا ہم سوموار کے دن اعلان کریں گے: صدر جو بائڈن

1592098
ہم سوموار کے دن سعودی عرب کے بارے میں بیان جاری کریں گے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی  کے قتل سے متعلق خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ہم سوموار کے دن سعودی عرب کے بارے میں بیان جاری کریں گے۔

جو بائڈن نے وائٹ ہاوس کے باغیچے میں سعودی عرب سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس سوال کے جواب میں کہ جمال خاشقجی کے بارے میں امریکہ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کو سزا دی جائے گی یا نہیں؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "سعودی عرب سے متعلق کیا کرنا ہے اس سوال کے جواب کا ہم سوموار کے دن اعلان کریں گے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کی قومی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر دفتر  کی طرف سے جمعہ کے دن جاری کی گئی اور ولیعہد سلمان  کی طرف سے خاشقجی کے قتل کی منظوری دئیے جانے سے متعلق رپورٹ نے بڑے پیمانے پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان پر تنقید کی وجہ سے،مشہور اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار تھے۔

وہ 2 اکتوبر 2018 کو  استنبول میں سعودی قونصل خانے  میں  داخل ہوئے لیکن انہیں باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا۔ بعد ازاں خاشقجی کو قونصل خانے میں قتل کئے جانے اور لاش کے ٹکڑے کئے جانے کی بات سامنے آئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں