نائجیریا، مسلح افراد کی طرف سے اغوا کردہ 18 مسافر بازیاب

سی صوبے میں 17 فروری کومغوی بنائے جانے والے طلبا کی رہائی کے لیے بھی  مذاکرات جاری ہیں

1588083
نائجیریا، مسلح افراد کی طرف سے اغوا کردہ 18 مسافر بازیاب

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے نائجر صوبے میں گزشتہ ہفتے  مسلح افراد کی جانب سے اغوا کردہ 18 مسافروں کو رہا کر دیا گیا۔

نائجر صوبے کے گورنر  کی پریس سیکرٹری  میری نوئل   کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 14 فروری  کوسفر کرنے والی ایک بس  پر دھاوا بولتے ہوئے 18 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ جنہیں  صوبائی حکومت کی کوششوں سے  باز یاب کر الیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علاوہ ازیں اسی صوبے میں 17 فروری کومغوی بنائے جانے والے طلبا کی رہائی کے لیے بھی  مذاکرات جاری ہیں۔

باور رہے کہ گزشتہ ہفتے نائجر کے علاقے قنکارا  کے ایک بورڈنگ اسکول پر حملے میں 27 طلبا ، 3 اساتذہ اور 15 شہریوں کو اغوا کر لیا گیا تھا  اور اس حملے میں  2 طالب علم اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔

 

.



متعللقہ خبریں