جو بائڈن، یورینیم کی افزودگی کو روکے جانے تک ایران پر پابندیاں برقرار رہیں گی

جو بائڈن نے 20 جنوری کو عہدِ صدارت سنبھالنے کے بعد  ٹیلی ویژن پر اپنا  پہلا انٹرویو  سی بی ایس چینل کو دیا

1579214
جو بائڈن، یورینیم کی افزودگی کو روکے جانے تک ایران پر پابندیاں برقرار رہیں گی

امریکی صدر جو بائڈن نے اعلان کیا ہے کہ یورینیم افزودگی کے عمل کو روکنے تک ایران پر پابندیاں نہیں ہٹائی جائینگی۔

جو بائڈن نے 20 جنوری کو عہدِ صدارت سنبھالنے کے بعد  ٹیلی ویژن پر اپنا  پہلا انٹرویو  سی بی ایس چینل کو دیا۔

انہوں نے  ایران سے متعلق حصے میں  جوہری معاہدے کے بارے میں بعض بیانات  دیے ، بائڈن نے  ایک سوال کہ کیا امریکہ ایران کو مذاکرات کے لیے آماد کرنے کی خاطر اس پر پابندیوں کو ختم کرے گا؟ کے جواب میں بتایا کہ  جی نہیں اولین طور پر انہیں یورینیم کی افزودگی کے عمل سے بعض آنا ہو گا۔

یاد رہے کہ ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنائی   نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو جوہری معاہدے  کی ضمانتوں پر کار بند رہنے  کے لیے اولین طور پر  امریکہ کو تمام تر پابندیوں کو ہٹانا ہو گا۔

 


 



متعللقہ خبریں