امریکی طیارہ بردار فریگیٹ مشرق وسطی سے رخصت ہوگیا ہے:پینٹاگون

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی  نے بتایا کہ ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے باعث نو ماہ سے  مشرق وسطی میں موجود ہمارا یہ فریگیٹ  اب INDO -PACIFIC فورسز آپریشن کے حامل  علاقے کے لیے روانہ ہو چکا ہے

1576314
امریکی طیارہ بردار فریگیٹ مشرق وسطی سے رخصت ہوگیا ہے:پینٹاگون

امریکی  طیارہ بردار بحری فریگیٹ USS NIMITZ مشرق وسطی سے روانہ ہو گیا ہے۔

 امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی  نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ  ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے باعث نو ماہ سے  مشرق وسطی میں موجود ہمارا یہ فریگیٹ  اب INDO -PACIFIC فورسز آپریشن کے حامل  علاقے کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ  فی الوقت مشرق وسطی میں کسی دیگر طیارہ بردار بحری فریگیٹ کی تعیناتی کا ارادہ نہیں ہے ، یہ  فریگیٹ کافی طویل عرصے سے علاقے میں موجود تھا جس کی امریکہ واپسی جلد ہی ممکن ہو گی ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطی سے فریگیٹ کی روانگی دراصل بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کی ایک کوشش  ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں