جولیان اسانج کی امریکہ حوالگی،برطانوی عدالت نے مسترد کر دی

جولین اسانج پر 10سال پہلےخفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے، امریکہ نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلئے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی ہے

1557106
جولیان اسانج کی امریکہ حوالگی،برطانوی عدالت نے مسترد کر دی

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی امریکہا حوالگی پر برطانوی عدالت نےفیصلہ سنادیا ہے۔

خبر کے مطابق،وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ حوالے کرنے کی امریکی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

جولین اسانج پر 10سال پہلےخفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے، امریکہ نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلئے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی ہے۔

لندن کی اولڈبیلی کی عدالت نےجولین اسانج کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ کیا، جولیان اسانج کی حمایت میں پئیر کوربن کے علاوہ حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جولیان اسانج پر مجموعی طور پر 18 الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں کمپیوٹر ہیک کرنے اور دفاعی معلومات افشا کرنے کا بھی الزام تھا۔

جولیان اسانج انتہائی سخت اقدامات والی ایچ ایم پی بیلمارش جیل میں قید رکھا گیا ہے، انہیں 7 دسمبر 2010 کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ جولیان اسانج نے سات سال لندن میں ایکویڈور کے سفارتخانے میں بطور سیاسی پناہ گرین کے گزارے۔



متعللقہ خبریں