سال 2020 دنیا کے ارب پتیوں کے لئے خوش قسمت ترین سال رہا

دنیا کے امیر ترین 500 افراد نے سال 2020 میں اپنی دولت میں 1.8  ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا

1556507
سال 2020 دنیا کے ارب پتیوں کے لئے خوش قسمت ترین سال رہا

دنیا کے امیر ترین 500 افراد نے سال 2020 میں اپنی دولت میں 1.8  ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا۔

بلوم برگ بلینیر انڈیکس کی رُو سے دنیا کے امیر ترین افراد نے کووِڈ۔19 سے بے حال سال 2020 میں بھی اپنی دولت میں اضافہ کیا ہے۔

سال 2021 کے پہلے دن  اپ ڈیٹ ہونے والی فہرست کے مطابق سال 2020 میں ان ارب پتیوں کی دولت میں کُل 31 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ گذشتہ 8 سال سے شائع ہونے والے انڈیکس  کی بلند ترین شرح ہے۔

مذکورہ اضافے کے ساتھ اس وقت فہرست میں امازون کے بانی جیف بیزوس 190 بلین ڈالر کے ساتھ پہلے، ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ ایلن مسک 170 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے، مائیکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس 132 بلین ڈالر کےساتھ تیسرے، فرانس کی کاروباری شخصیت برنارڈ آرنالٹ 114 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ 104 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کے پہلے 10 ناموں میں سے 8 کا ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مالک ہونا مرکز توجہ بنا۔ چوٹی کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان بیزوس اور مسک نے حالیہ 12 ماہ میں اپنی دولت میں کُل 217 بلین ڈالر کا اضافہ کیا۔



متعللقہ خبریں