کورونا وائرس کی عالمی سطح پر تازہ رپورٹ

متحدہ امریکہ میں 3 لاکھ 56 ہزار 445 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں تو ملک میں 2 کروڑ 7 لاکھ متاثر ہوئے ہیں

1556130
کورونا وائرس کی عالمی سطح پر تازہ رپورٹ

 

عام وبا سے دنیا بھر میں جانی نقصان 18 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے تو ابتک 8 کروڑ 45 لاکھ کے قریب انسان اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

متحدہ امریکہ میں 3 لاکھ 56 ہزار 445 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں تو ملک میں 2 کروڑ 7 لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔

برازیل میں کووڈ۔19 سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 411 اور واقعات کی تعداد 77 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

میکسیکو میں ابتک کا جانی نقصان 1 لاکھ 27 ہزار ہے تو 14 لاکھ 37 ہزار نے وائرس کا مزہ چکھا ہے۔

اٹلی میں جانی نقصان 74 ہزار 621 اور متاثرین کی تعداد 21 لاکھ 29 ہزار سے زائد  ہے۔

وائر س سے برطانیہ میں 74 ہزار 125 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو ملک میں 25 لاکھ 42 ہزار افراد  وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

فرانس میں جانی نقصان 64 ہزار 765  ہے تو حکومتی ترجمان گیبریئل اتال  نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے 15 علاقوں میں  آج سے  رات 8 بجے کے بجائے 6 بجے سے لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع ہو جائیگا۔

اسپین میں دیگر اہم مغربی ممالک کی نسبت جانی نقصان کم سطح پر ہے جہاں پر 51 ہزار کے قریب افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

جرمنی میں 34 ہزار 388 افراد  موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

کولمبین وزارت صحت  کے اعداد و شمار کے مطابق  وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 282 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی جانی نقصان 43 ہزار 495 تک ہو گیا ہے تو ایک دن میں 12 ہزار 105 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو  میں کل 44 افراد لقمہ اجل بننے سےکل جانی نقصان  37ہزار  724 ہو گیا ہے ملک میں 2 ہزار 62 نئے واقعات کا تعین ہوا ہے۔

چلی میں ایک دن میں 52 افراد وائرس سے شکست کھانے سے کل جانی نقصان 16 ہزار 660 تک ہو گیا۔



متعللقہ خبریں