امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے لئے 4.8 بلین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی

کویت ، سعودی عرب اور مصر کے لئے کُل 4.8 بلین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت سے متعلق ڈیکلیریشن کانگریس میں پیش کر دیا گیا

1554587
امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے لئے 4.8 بلین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکہ کی دفاعی و سلامتی تعاون ایجنسی نے مشرق وسطیٰ میں کویت ، سعودی عرب اور مصر کے لئے کُل 4 ارب 85 کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے فوجی سامان کی فروخت سے متعلق ڈیکلیریشن کانگریس میں پیش کر دیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے کویت کے لئے 4 بلین 400 ملین ڈالر  مالیت کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹموں کے سپئیر پارٹس کی، سعودی عرب کے لئے 290 ملین ڈالر مالیت  کے میزائل ایمونیشن کی اور مصر کے ہاتھ صدارتی طیارے کے لئے 169.6 ملین ڈالر مالیت کے انفراریڈ مزاحمتی سسٹم کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کی طرف سے 30 دن کے اندر اندر کوئی اعتراض نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ  تمام فروخت ممکن ہو سکے گی۔



متعللقہ خبریں