دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

امریکہ میں ابتک 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں

1554497
دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

کورونا  وائرس  کے خلاف ویکسینشن   مہم دنیا کے متعدد ممالک میں شروع ہو چکی ہے  تو اس عمل کو شروع نہ  کرنے والے متعدد ممالک ویکسین کے حصول کے لیے دن گن رہے ہیں۔

دنیا بھر میں برطانیہ پہلا ملک ہے جس نے با قاعدہ طور پر ٹیکے لگانے کی مہم کو 8 دسمبر سے شروع کیا تھا۔

جرمنی میں پہلا کووڈ ٹیکا 101 سالہ   شخص کو 26 دسمبر کے روز لگایا گیا۔

متحدہ امریکہ میں 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایک نرس کو لگایا تھا تھا تو ملک بھر میں ابتک 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کینیڈا میں 15 دسمبر سے بائیون ٹیک ویکسین لگائی جارہی ہے۔

روسی وزیر خارجہ میخائل موراشکو  نے 15 دسمبر کو ملک کے تمام تر علاقوں میں کووڈ۔19 ویکسینیشن مہم  کا آغاز کرنے کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیل  20 دسمبر سے بائیون ٹیک۔فائزر ویکسین استعمال کر رہا ہے۔

کوستا ریکا۔ چلی اور میکسیکو میں روس کے اسپوتنک  وی  ٹیکے کو 29 دسمبر سے لگایا جا رہا ہے۔

بلقانی  خطے کے ملک سربیا نے  24 دسمبر سے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز وزیر اعظم انا برانابچ سے شروع کیا۔

کویت، سعودی عرب ، عمان اور بحرین میں بھی کووڈ۔19 ویکسینشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں