ایتھوپیا، حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ک جا پہنچی

حکومت علاقے میں حالیہ چند ماہ سے بام عروج پر پہنچنے والی جھڑپوں کی ذمہ داری تگرائے عوامی مزاحمت محاذ پر عائد  کر رہی ہے

1552220
ایتھوپیا، حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ک جا پہنچی

ایتھوپیا میں مسلح حملہ آوروں کے ایک گاؤں پر دھاوا بولنے  کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 222 تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ بروز بدھ مسلح افراد نے ملک کے مغربی علاقے کے ایک دیہات پر حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مقیم 40 ہزا ر سے زائد مکین اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

حکومت علاقے میں حالیہ چند ماہ سے بام عروج پر پہنچنے والی جھڑپوں کی ذمہ داری تگرائے عوامی مزاحمت محاذ پر عائد  کر رہی ہے۔

ایتھوپین فوج نے اس حملے کا ذمہ دار ٹہرائے جانے والے 42 افراد کو بے بس کرنے کا اعلان کیا  تھا تو وزیر اعظم ابی احمد نے اس کاروائی کو قتل ِ عام سے تعبیر کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں