ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں: وزیر خارجہ جارج اریزا

ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے تھے لیکن 2016 میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام کے بعد یہ تعلقات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں: جارج اریزا

1540324
ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں: وزیر خارجہ جارج اریزا

وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے تھے لیکن 2016 میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام کے بعد یہ تعلقات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔

اریزا نے ملک میں آج متوقع عام انتخابات  سے قبل بحیثیت انتخابی مبصر وینزیلا میں موجود ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ لاطینی امریکہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مہمت نجاتی قوتلو  کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں لیکن 2016 میں فیتو حملے کے بعد سے ہمارے باہمی  تعلقات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔

اریزا نے کہا ہے کہ صدر نکولس مادور ترکی میں15 جولائی کے حملے  کی مذمت کرنے والے اوّلین سربراہان میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ٹرکش ائیر لائنز  کی پروازوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فائدہ پہنچایا ہے لیکن تجارتی تعلقات تا حال مطلوبہ سطح پر نہیں ہیں۔ترکی اور وینزویلا  کی اقتصادیات ایک دوسرے کی تکمیل کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیر خارجہ جارج اریزا نے کہا ہے کہ ابھی ترکی کے ساتھ ہمارے کرنے کے بہت سے کام ہیں۔ میرے خیال میں آئندہ سالوں میں ہم ترکی کے ساتھ تجارت میں بہترین اعداد و شمار تک پہنچیں گے اور قریبی ثقافتی تعلقات قائم کریں گے۔



متعللقہ خبریں